25 مئی، 2024، 3:25 PM

شہید عبداللہیان جہاں بھی ممکن ہوا فلسطینی قوم کی آواز بنے، اہلیہ شہید عبداللہیان+ ویڈیو

شہید عبداللہیان جہاں بھی ممکن ہوا فلسطینی قوم کی آواز بنے، اہلیہ شہید عبداللہیان+ ویڈیو

شہید عبداللہیان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ شہید کے لئے جہاں بھی ممکن ہوا فلسطینی قوم کی آواز بنے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید حسین امیرعبداللہیان کی اہلیہ نے مہر نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں کہ شہید کا ایران اور خطے کے لیے سب سے بڑا کارنامہ کیا تھا، کہا کہ ان کے ساتھ 30 سالہ مشترک زندگی کے دوران مجھے احساس ہوا کہ جب بھی مزاحمت اور مظلوموں کی مدد کی بات آجاتی تو انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ مظلوم کہاں کا ہو۔ بلکہ وہ مظلوموں کی مدد اور حمایت کے باب میں کسی قید و شرط کے قائل نہیں تھے۔

انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کو ایک ہی نظر سے دیکھا اور ان کی مدد کے لیے اپنی جان کی بازی لگائی اور حتی المقدور بھرپور کوششیں کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپریشن طوفان الاقصیٰ ہوا تو ہم نے پچھلے سات مہینوں میں ان کی کوششوں کا واضح مظہر دیکھا۔ اس طرح کہ جہاں تک ممکن ہوا وہ گئے اور فلسطینی قوم کی آواز بن گئے تاکہ مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کو زندہ کر سکیں۔

News ID 1924306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha